100
فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کنگ سٹی میں پیش آیا
کنگ سٹی پولیس کے سربراہ جیمس ہنٹ کے مطابق تین ماسک پہنے ملزمان نے گھر کے صحن میں ہونے والی پارٹی میں شامل افراد پر فائرنگ کی، گولیوں کی زد میں آ کر 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
کیلیفورنیا کے حکام کا کہنا ہے فائرنگ سے زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں پر گھروں کے سامنے والے صحن میں فائرنگ کی گئی، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
