Tuesday, July 22, 2025, 4:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نکی ہیلی کا مہم ختم کرنے کا فیصلہ: ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن

نکی ہیلی کا مہم ختم کرنے کا فیصلہ: ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن

نکی ہیلی ری پبلکن پارٹی کی ریاستی پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدارتی امیدوار اور جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی نے اچانک صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نکی ہیلی نے صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ مہم سے نکلنے کا باضابطہ اعلان جلد کریں گی۔

نکی ہیلی کے مہم ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

نکی ہیلی پہلی امیدوار تھیں جنہوں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دینے کا اعلان کیا تھا۔

banner

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ری پبلکن پرائمری انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ ری پبلکن پارٹی کی ریاستی پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومبر کے صدراتی انتخابات میں جو بائیڈن کا مقابلہ ٹرمپ سے متوقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024