Saturday, October 19, 2024, 10:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آڈیو لیک میں خاتون سے ’اظہار محبت‘ پر پیرو کے وزیرِاعظم مستعفی

آڈیو لیک میں خاتون سے ’اظہار محبت‘ پر پیرو کے وزیرِاعظم مستعفی

آڈیو کلپ میں البرتو اوتارولا کو 25خاتون سے گفتگو کرتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے وزیرِاعظم البرتو اوتارولا نے ایک خاتون کے ساتھ اپنی گفتگو کی آڈیو لیک ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

البرتو اوتارولا پر الزام ہے کہ انھوں نے خاتون کو منافع بخش سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔

یہ اسکینڈل گذشتہ ہفتے اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پیرو کے ایک ٹی وی چینل نے البرتو اوتارولا اور ایک خاتون کے درمیان گفتگو کی آڈیو نشر کی۔

ستاون سالہ سابق وزیرِاعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کے خلاف لگنے والے الزامات پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

banner

آڈیو کلپ میں البرتو اوتارولا کو 25 برس کی خاتون یازیرے پینیڈو سے گفتگو کرتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔

یازیرے پینیڈو کو 2023 میں پیرو کی وزارتِ دفاع کی جانب سے دو کنٹریکٹس دیئے گئے تھے جس سے انھوں نے مجموعی طور پر 14 ہزاد ڈالر کمائے۔

البرتو اوتارولا 2022 کے اختتام تک پیرو کے وزیرِ دفاع کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ ڈینا بولوارتے کے صدر بننے کے بعد انھیں ملک کا وزیرِاعظم بنایا گیا تھا۔

نشر کی جانے والی آڈیو کلپس میں البرتو اوتارولا کو یازیرے پینیڈو سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے اور انھیں اپنی سی وی (نوکری کی درخواست) بھیجنے کا کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔

یازیرے پینیڈو نے منگل کو بتایا تھا کہ پہلے ان کا البرتو اوتارولا سے مختصر تعلق رہا ہے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان گفتگو کی ریکارڈنگ 2021 کی ہے جب البرتو اوتارولا وزیر نہیں بنے تھے۔

وضاحتوں کے باوجود پیرو کی صدر ڈینا بولوارتے نے البرتو اوتارولا کو کینیڈا کا دورہ جلدی ختم کرکے وطن واپسی آنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد انھوں نے وزیرِاعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024