50
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
انگلینڈ کے نمبر تین نامور ٹینس سٹار ڈین ایونز اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
آج کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں روسی ٹینس اسٹار رومن سیفیولن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے نمبر تین ڈین ایونزکو 1-6، 7-5 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
دوسرے راؤنڈ میں رومن سیفیولن کا مقابلہ امریکی ٹینس اسٹار سباسٹین کورڈا سے ہوگا،