Saturday, April 19, 2025, 12:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں نوجوان کو توہینِ مذہب کے الزام پر سزائے موت

پاکستان میں نوجوان کو توہینِ مذہب کے الزام پر سزائے موت

کیس میں دوسرے نابالغ ملزم کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں وسطی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے رواں ہفتے پیغمبرِ اسلام اور ان کی ازواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے، قرآن کی بے حرمتی کرنے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزامات پر 22 سالہ طالبعلم کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

عدالت نے اسی مقدمے کے دوسرے ملزم، جن کی عمر 17 سال ہے، کو نابالغ ہونے کے باعث سزائے موت کے بجائے دو بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ظفریاب چدھڑ کی طرف سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق مرکزی ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی (پیغمبرِ اسلام کی توہین) کے تحت سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں دی گئی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان کو پیغمبرِ اسلام اور ان کی ازواج کے بارے میں نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر دفعہ 298 سی کے تحت تین سال قید بامشقت بھگتنا ہو گی۔

banner

عدالتی فیصلہ کے مطابق اس مقدمے کے دوسرے مجرم (نابالغ) پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 295 سی، 295 بی، 295 اے اور 298 اے کے تحت الزامات ثابت ہوئے جس پر مجرم کو مجموعی طور پر دو مرتبہ عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلہ کے مطابق دوران سماعت یہ ثابت ہوا کہ ایک مجرم غیر اخلاقی ویڈیوز بناتا تھا جبکہ دوسرا مجرم مذکورہ ویڈیوز کو شیئر کرتا تھا۔

دونوں طلباء کے خلاف مقدمہ دو سال قبل 15 جون 2022 کو لاہور کے تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج کیا گیا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گوجرانوالہ کی مقامی عدالت کو سماعت کے لیے بھجوایا تھا اور ڈیڑھ ماہ میں ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024