Saturday, September 21, 2024, 1:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں غذائی قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد 23 ہوگئی

غزہ میں غذائی قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد 23 ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین ہلاک ہوتی ہیں : اقوام متحدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ کے الشفا اسپتال میں غذائی قلت سے مزید 3 بچےچل بسے۔

 اسرائیل کی جانب سے امداد روکے جانے کے بعد سے غزہ میں غذائی قلت سے اب تک 23 فلسطینی بچے جان سے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین ہلاک ہوتی ہیں۔

انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔

banner

انروا نے بتایاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں۔

انروا نے رپورٹ میں بتایاکہ غزہ میں ہر 10 میں سے 9 خواتین کو خوراک کے حصول میں مردوں سے زیادہ مشکل پیش آتی ہے۔

ادھر غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے24 گھنٹوں میں 10حملے کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں کل سے اب تک مزید 82 فلسطینی ہلاک اور 122 زخمی ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اب تک مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار 960 ہوگئی ہے جب کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 72 ہزار 524 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024