Saturday, October 19, 2024, 5:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ ماحول دوست ایئر شپ متعارف کرانے کیلئے تیار

برطانیہ ماحول دوست ایئر شپ متعارف کرانے کیلئے تیار

جدید ایئر شپ 300 فٹ لمبا ہوگا۔ اس میں ہیلیم گیس بھری ہوگی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ بہت جلد ایسے ایئر کرافٹس فضا میں بلند کرسکتا ہے جو ماحول دوست ہوں گے۔

ہیلیم گیس کے ذریعے اڑائے جانے والے ایئر شپس کی طرز پر ’ایئر لینڈر 10‘ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیے جارہے ہیں۔

ایئر شپ کے جدید ترین ورژن میں سفر کرنے والے فضا میں ہر طرف کے نظاروں سے محظوظ ہوسکیں گے۔

لندن کے شمال میں بیڈفورڈ کے نواح میں قائم کمپی ہائبرڈ ایئر وہیکلز (ایچ اے وی) کا کہنا ہے کہ یہ ایئر لینڈر ایئر شپ تجارتی پیمانے پر 2028 سے قبل لانچ نہیں کیے جاسکیں گے۔

banner

جدید ایئر شپ 300 فٹ لمبا ہوگا۔ اس میں ہیلیم گیس بھری ہوگی۔ اسے انجن پروپیلرز کی مدد سے اڑایا جائے گا۔ یہ انجن روایتی ایندھن کے حامل ہوں گے۔

ایچ اے وی کے چیف ایگزیکٹیو ٹام گرنڈی نے بتایا کہ ایئر شپ بہت بڑا اور خاصا چوڑا ہوگا۔ اس میں سفر بہت پرسکون انداز سے ہوگا۔ ایئر شپ کے مسافر آبزرویشن لاؤنج میں بیٹھ کر سامنے کے وسیع تر نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024