Monday, June 16, 2025, 3:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان بھی دیا جائے، قرارداد

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اس سے قبل سندھ اور پنجاب اسمبلی میں بھی اسی طرح کی قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قراردار میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس فائل کیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے رائے دینے پر اسے مبارکباد دیتے ہیں۔

banner

متن میں کہا گیا کہ قرارداد مطالبہ کرتی ہے غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے اور ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے، انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان بھی دیا جائے۔

قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024