Sunday, December 22, 2024, 12:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپانی عدالتوں نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا

جاپانی عدالتوں نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا

یہ پابندی غیر آئینی ضرور ہے مگر پارلیمان ہی اس کا فیصلہ کر سکتی ہے : عدالت

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان کی 2 عدالتوں نے ایک ہی جنس کے افراد کی آپس میں شادی پر حکومتی پابندی کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

ٹوکیو اور ساپورو کی ضلعی عدالتوں نے الگ الگ مقدمات میں حکم دیا کہ ہم جنس پرست افراد کی شادی پر عائد حکومتی پابندی غیر آئینی ہے۔

ساپورو کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ یہ پابندی غیر آئینی ضرور ہے مگر پارلیمان ہی اس کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

عدالتی فیصلوں میں کہا گیا کہ یہ پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

banner

جاپان جی 7 ممالک میں شامل واحد ملک ہے جہاں ہم جنس پرستوں کی شادی غیر قانونی ہے۔

جاپان میں 2019 سےاب تک اس حوالے سے 6 کیسز عدالتوں میں دائر کیے گئے اور 2021 میں ساپورو کی ہی ایک عدالت نے ہی اس پابندی کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

مگر عدالتی فیصلوں کے باوجود اس پابندی کو ختم کرنے کا اختیار جاپانی پارلیمان کے پاس ہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024