Thursday, September 19, 2024, 8:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئر لیگ: بورن ماؤتھ نے سخت مقابلے کے بعد لیوٹن ٹاؤن کو ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ: بورن ماؤتھ نے سخت مقابلے کے بعد لیوٹن ٹاؤن کو ہرا دیا

یہ بورن ماؤتھ کی ٹیم کی ای پی ایل میں نویں فتح ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں بورن ماؤتھ نے سخت مقابلے کے بعد لیوٹن ٹاؤن کو 3-4 گول سے ہرا دیا۔

وائٹلٹی سٹیڈیم بورن ماؤتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں لیوٹن ٹاؤن کے تہیت چونگ نے میچ کے آغاز کے بعد نویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو بورن ماؤتھ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جس کو بڑھاتے ہوئے چیڈوزی اوگبین نے 31 ویں منٹ میں ایک گول کر کے 0-2 کر دیا۔

بورن ماؤتھ کی ٹیم گول کرنے کی کوشش کرتی رہی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکی، لیوٹن ٹاؤن کے راس بارکلی نے 45ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیاجو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہا۔

یوں میچ کے پہلے ہاف پر لیوٹن ٹاؤن کو بورن ماؤتھ کے خلاف 0-3 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے شروع ہونے کے بعد بورن ماؤتھ کی ٹیم قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے لیوٹن ٹاؤن پر سبقت حاصل کرنا شروع ہوگئی۔

banner

بورن ماؤتھ کے ڈومینک سولانکے نے 50 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا،الیا زبرنی نے 62 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 2-3 کر دیا ، بورن ماؤتھ کے انٹونی سیمینیو نے ٹھیک دو منٹ بعد ایک گول کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔

جس کے بعد بورن ماؤتھ کے ہی انٹونی سیمینیو نے ایک اور اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو لیوٹن ٹاؤن کے خلاف برتری دلادی اور مقابلہ 3-4 گول کر دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ یوں بورن ماؤتھ نے سخت مقابلے کے بعد لیوٹن ٹاؤن کو 3-4 گول سے ہرا دیا۔

یہ بورن ماؤتھ کی لیگ میں نویں فتح ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 35 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024