Thursday, November 21, 2024, 5:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رونالڈو کی ٹیم النصرکلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی

رونالڈو کی ٹیم النصرکلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی

العین کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی

العین کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں العین کلب ایک گول کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری اور میچ میں مزید دو گول داغ دیئے، العین کو النصر پر تین صفر کی برتری مل گئی لیکن رونالڈو کی ٹیم النصر نے شاندار فائٹ بیک کیا،کئی یقینی چانسز ضائع ہونے کے باوجود تین گول بنائے ، رونالڈو تین گز کی دوری سے گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے ۔

مقررہ وقت میں مقابلہ تین دو گول رہا لیکن ایگریگیٹ پر تین تین گول سے برابر ہوگیا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول بنایا اور فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پرہوا جس میں العین کلب نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024