Thursday, September 19, 2024, 8:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل میں نئے انتخابات کرائے جائیں :امریکی سینیٹر چک شومر کی اسرائیلی وزیرِاعظم پر تنقید

اسرائیل میں نئے انتخابات کرائے جائیں :امریکی سینیٹر چک شومر کی اسرائیلی وزیرِاعظم پر تنقید

نیتن یاہو کے اقدامات کی وجہ سے اسرائیل کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کا خدشہ ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینیٹر چک شومر نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں بمباری کے دوران ‘اپنا راستہ کھو چکے ہیں’ لہذٰا اسرائیل میں فوری طور پر نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

سینیٹ میں اپنے خطاب میں شومر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے اقدامات کی وجہ سے اسرائیل کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈیمو کریٹک رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائیوں کے دوران سویلین ہلاکتوں کی وجہ سے اپنی عالمی حمایت کو تاریخ کی کم ترین سطح کی طرف دھکیل رہا ہے۔

چک شومر نے کہا ایک جمہوری ملک کے طور پر اسرائیلیوں کو اپنے لیڈر کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔وہاں اب سات اکتوبر کے بعد اسرائیل کے مستقبل پر بات ہونی چاہیے۔

banner

چک شومر کا کہنا تھا کہ اس کا واحد راستہ یہی ہے کہ اسرائیل میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

سات اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملے میں 1200 افراد کی ہلاکت اور 240 کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ لڑائی کے دوران غزہ میں رہنے والے 21 لاکھ سے زائد افراد میں سے نصف بے گھر ہوچکے ہیں جب کہ 41 کلومیٹر طویل زمینی پٹی میں کئی عمارتیں اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024