Sunday, December 22, 2024, 10:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹک ٹاک پر پابندی لازم تو فیس بک بھی بند کی جائے، ٹرمپ کا مطالبہ

ٹک ٹاک پر پابندی لازم تو فیس بک بھی بند کی جائے، ٹرمپ کا مطالبہ

عوام اور جمہوریت سے دشمنی میں تو فیس بک بھی کسی سے پیچھے نہیں، سابق امریکی صدر کا بیان

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی لگانا کسی بھی اعتبار سے معقول اقدام نہیں ہوگا۔

اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی لگانا لازم ہے تو پھر فیس بک پر بھی پابندی لگائی جائے کیونکہ جمہوریت دشمن ہونے میں تو یہ بھی کم نہیں۔

امریکہ کے سابق صدر نے کہا کہ فیس بک حقیقی معنوں میں عوام دشمن ہے۔ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے فیس بک کو زیادہ مضبوط ہونے کا موقع ملے گا۔

سابق امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں حقیقی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے معیار بلند کرنا پڑے گا۔ پابندیاں لگانے سے مطلوب مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024