100
واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو ’Silence ‘ کرسکتے ہیں۔
یکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔
اس فیچر سے صارفین کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔
