103
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کر لی۔
55 سالہ پینی وانگ ہفتے کے روز ایڈیلیڈ ہلز میں اپنی ساتھی سوفی اللواچ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
دونوں 2006 سے دوست ہیں اور ساتھ ہی رہتی تھیں۔
اس جوڑے کی دو جوان بیٹیاں 11 سالہ الیگزینڈرا اور 8 سالہ ہننا ہیں۔
ایڈیلیڈ میں ہفتے کو ہونے والی شادی کی تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیا گیا تھا۔
