کراچی سے ٹورنٹو پرواز پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ائیرہوسٹس سمیرا بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی۔
یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا جب ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد سے ٹورنٹور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 پر تھی۔
ائیرہوسٹس نے اسلام آباد سے ٹورنٹو کا سفر پی آئی اے جنرل ڈیکلریشن کی دستاویزات پر کیا۔
پی آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ائیرہوسٹس کے کینیڈا میں رک جانے اور سیاسی پناہ طلب کرنے کی اطلاعات درست نہیں،بغیر پاسپورٹ سفر پر جرمانہ پی آئی اے پر نہیں ائیرہوسٹس پر ہوا
ذرائع کے مطابق کینیڈین اتھارٹینے بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے پرائیرہوسٹس سمیرا پر 250 ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں پی آئی اے کے 10 سے زائد فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔