40
افریقی ملک نائجر کی فوجی حکومت نے ایک ایسے معاہدے کو ختم کردیا ہے جس کے تحت اس کی سرزمین پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت ممکن بنائی گئی تھی۔
نائجر کی فوجی حکومت نے یہ اقدام امریکی وفد پر سفارتی آداب کا خیال رکھنے کے الزام کے تحت کیا ہے۔ یاد رہے کہ نائجر میں امریکی فوج کے 2 اڈے ہیں۔
مالی اور برکینا فاسو کی حکومتوں نے بھی امریکہ اور یورپ کی افواج کو اپنی سرزمین دینے سے انکار کردیا ہے۔
گزشتہ جولائی میں اقتدار میں آنے والے بعد سے اب تک نائجر کی فوجی حکومت نے بھی یورپی فورسز کو نکال باہر کرنے کا عمل جاری رکھا ہے۔