Saturday, October 19, 2024, 6:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی، امریکا نے سلامتی کونسل میں قراردادجمع کرادی

غزہ میں جنگ بندی، امریکا نے سلامتی کونسل میں قراردادجمع کرادی

ہمیں پوری امید ہے کہ دیگر ممالک اس کی حمایت کریں گے: امریکی وزیرِ خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے امریکا نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کی قرارداد کا مسودہ جمع کروایا ہے۔

بدھ کی شام انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ہم نے درحقیقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور ہمیں پوری امید ہے کہ دیگر ممالک اس کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایسے وقت پر مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں جب دوسری طرف قطر میں ثالثوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

banner

مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی کے معاملے پر علاقائی وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے، امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا حماس و اسرائیل تنازع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی گزشتہ قرا ردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔

تاہم، حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن نے اپنے اتحادی پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ حماس کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملوں کے دوران پکڑے گئے یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024