51
جرمنی نے دنیا بھر سے باصلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں کو بلانے کے لیے ویزا کے قوائد نرم کردیئے۔
نئے قوائد کے تحت متوقع طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری کے دوران 9 ماہ تک جرمنی میں رہ سکیں گے۔
اس دوران انہیں ہر ہفتے 20 گھنٹے تک کام کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ اس کے نتیجے میں وہ اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
ویزا سے متعلق قوانین اور قوائد میں نرمی کا مقصد نوجوانوں کو کریئر کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جرمن معیشت کو مستحکم کرنا بھی ہے۔
جرمنی میں بیرونی طلبہ کو اب پڑھائی کے ساتھ ساتھ سال میں 140 دن کُل وقتی بنیاد پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔