Thursday, November 21, 2024, 10:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بارکلے میراتھون مکمل کرنے کا اعزاز برطانوی کھلاڑی جیسمین پیرس کے نام

بارکلے میراتھون مکمل کرنے کا اعزاز برطانوی کھلاڑی جیسمین پیرس کے نام

1989 سے اب تک صرف 20 افراد ہی ریس مکمل کر پائے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی خاتون جیسمین پیرس ’بارکلے میراتھون‘ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں ۔

میراتھون کیلئے فروزن ہیڈ اسٹیٹ پارک میں بنایا گیا راستہ تقریبا 60 ہزار فٹ پر پھیلی چڑھائیوں اور اترائیوں پر مشتمل ہے، جو ماؤنٹ ایورسٹ سے دوگنی اونچائی بنتی ہے۔

ریس کے دوران 40 سالہ برطانوی خاتون جیسمین پیرس نے دشوار گزار راستوں اور بعض اوقات بے راہ میدانوں اور اندھیری راتوں میں بھی لگاتار دوڑتے ہوئے میراتھون کو مقرر وقت میں مکمل کیا۔

جیسمین پیرس کی جانب سے دشوار ترین میراتھون مکمل کرنے پر ہزاروں مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے،

banner

میراتھون مکمل کرنے کیلئے مقرر 60 گھنٹوں کے دورانیے میں 1989 میں ریس کے آغاز سے لیکر اب تک صرف 20 افراد ہی آخری پوائنٹ تک پہنچ کر ریس مکمل کر پائے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024