Friday, October 18, 2024, 2:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تربت کے نیول بیس پر حملہ کرنے والے 4 افراد ہلاک، ایک سپاہی بھی جان سے گیا

تربت کے نیول بیس پر حملہ کرنے والے 4 افراد ہلاک، ایک سپاہی بھی جان سے گیا

بلوچستان لیبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پیر کی شب بلوچستان کے علاقے تربت میں نیول بیس پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے تربت میں بحریہ کی بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فرنٹیئر کانسٹبلری کے اہلکار سپاہی نعمان فرید ہلاک ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں بحری تنصیبات اور حساس آلات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

banner

دوسری جانب کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بلوچستان میں بی ایل اے کی جانب سے ایک ہفتے میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔ گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے ساحلی علاقے گواد پورٹ کمپلیکس پر حملہ کیا تھا۔

گوادر حملے میں سات حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ تربت کا شمار بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے ماضی میں بھی سیکیورٹی فورسز پر مہلک حملے ہوتے رہے ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ “مجید بریگیڈ کے افراد نیول ائیر بیس پر حملہ کر کے داخل ہوئے اور دشمن کے درجن بھر سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کیا۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024