56
چین نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام کے قریب خودکش حملے میں چینی انجینیئرز کی ہلاکت کے بعد واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی سفارت خانے کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔‘
چین کے سفارت خانے کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’پاکستانی حکام حملے کی مکمل تحقیقات کریں۔‘
ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’پاکستان میں چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سکیورٹی کی صورت حال پر گہری نظر رکھیں۔‘