Saturday, April 19, 2025, 7:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق چھ میچز کی سیریز 4 سے 18 نومبر کے درمیان آسٹریلیا کے چھ مقامات پر کھیلی جائے گی۔ تمام ون ڈے میچز دن اور رات میں ہوں گے جبکہ تینوں ٹی 20 میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔

banner

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 نومبر سے برسبین میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹی 20 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا میں 2016 میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی جس میں آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024