64
غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔
بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے والے 12 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو لینےکے لیے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی ہلاک ہوئے۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔