102
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بونیر چغرزئی کے دور دراز پہاڑی علاقے شنگڑہ میں ڈاٹسن گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری
حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے یہ تمام افراد اپنی گاڑی میں شاہی گاؤں جارہے تھے کہ چغرزئی پانڈھیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں اور پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کردیا۔
