Saturday, July 26, 2025, 9:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بالٹی مور حادثہ: غوطہ خوروں نے دریا سے مزید 2 لاشیں نکال لیں

بالٹی مور حادثہ: غوطہ خوروں نے دریا سے مزید 2 لاشیں نکال لیں

شپ کے پل سے ٹکرانے کے وقت پل پر تقریباً 8 کنسٹرکشن ورکرز کام کررہے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی شہر بالٹی مور میں پیش آنے والے حادثے کے بعد لاشوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

فرانسس اسکاٹ کی برج کے انہدام کے بعد دریا میں ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے اور غوطہ خوروں نے دریا سے مزید 2 لاشیں نکال لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شپ کے پل سے ٹکرانے کے وقت پل پر تقریباً 8 کنسٹرکشن ورکرز کام کررہے تھے جو پل ٹوٹنے کے سبب دریا میں جاگرے۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ورکروں کو اسی وقت ریسکیو کرلیا جب کہ مزید 6 ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے غوطہ خور سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

banner

ڈوبنے والے 6 افراد میں سے 4 کی شناخت بھی کرلی گئی ہے اور جن 4 افراد کی لاشیں اب تک دریا سے نکالی گئی ہیں ان میں سے دو کا تعلق میکسیکو اور گوئٹے مالا سے ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر کارروائیوں کے ساتھ ساتھ حادثے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں جب کہ لاشوں کی تلاش کرنے والے غوطہ خوروں کو پانی میں کنکریٹ اور دیگر کچرے کی موجودگی کی وجہ سے سیفٹی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

حکام کے مطابق انہیں خدشہ ہےکہ دریا میں ڈوبنے والے مزید 2 افراد کی لاشیں ان گاڑیوں میں موجود ہوسکتی ہیں جو پل ٹوٹنے کے سبب پانی میں گریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024