122
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالی شہریوں کے لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنے کسی یرغمالی کو وہاں نہیں چھوڑیں گے۔
یرغمالیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صرف فوجی دباؤ ہی زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت دے گا، حماس پر مسلسل فوجی دباؤ ڈال رہے ہیں اور اسے جاری رکھیں گے، یہی دباؤ یرغمالیوں کی واپسی کی ضمانت ہے
واضح رہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کی تنبیہ کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم رفاح پر حملے کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں
