Sunday, July 20, 2025, 5:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شامی شہر حلب کے ہوائی اڈے کے قریب شدید دھماکے جاری، 36 ہلاکتوں کی اطلاعات

شامی شہر حلب کے ہوائی اڈے کے قریب شدید دھماکے جاری، 36 ہلاکتوں کی اطلاعات

حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ جنگجو بھی مارے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری شروع کر دی

شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ ارکان سمیت 38 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شام کی وزارت دفاع نے بتایا کہ حلب پر اسرائیل اور حزب اللہ کے فائٹرز کے درمیان کے حملوں کے بعد متعدد شہری اور فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جارحیت کے نتیجے میں متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

banner

جمعہ کو علی الصباح ہونے والے حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ جنگجو مارے گئے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ ہلاک ہونے والے 38 میں شامل ہیں۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے حلب کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے دھماکے ہوئے۔

سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اڈوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس نے شامی فوج کے فضائی دفاع اور کچھ شامی افواج کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024