Sunday, December 22, 2024, 10:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نو ہزار مریضوں کی غزہ سے ہنگامی انخلا کی ضرورت ہے: ڈبلیو ایچ او

نو ہزار مریضوں کی غزہ سے ہنگامی انخلا کی ضرورت ہے: ڈبلیو ایچ او

غزہ میں 10 سے بھی کم اسپتال فعال ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً نو ہزار مریضوں کی ہنگامی دیکھ بھال کے لیے وہاں سے منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’پورے غزہ میں صرف 10 اسپتال کم سے کم فعال ہیں، ہزاروں مریض علاج معالجے سے محروم ہیں۔‘

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اسرائیلی حملے سے قبل غزہ میں 36 اسپتال تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے مطابق: ’تقریباً نو ہزار مریضوں کو زندگی بچانے والی صحت کی خدمات کے لیے فوری طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں سرطان، بمباری سے لگنے والے زخم، گردوں کا ڈائیلاسز اور دیگر دائمی بیماریاں شامل ہیں۔‘

banner

مارچ کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او کے گذشتہ تخمینے میں یہ تعداد آٹھ ہزار سے زیادہ تھی۔

اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے جس سے صحت کی بہت سی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ’اب تک 3400 سے زیادہ مریضوں کو رفح کے راستے بیرون ملک بھجوایا جا چکا ہے۔
اسرائیلی جارحیت سے قبل ایک دن میں 50 سے 100 مریضوں کو مشرقی مقبوضہ بیت المقدس یا مغربی کنارے منتقل کیا جاتا تھا، ان میں سے نصف مریض سرطان کے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024