Monday, June 16, 2025, 11:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے امداد نہ دی تو ہمیں پسپائی اختیار کرنا پڑے گی : یوکرینی صدر

امریکہ نے امداد نہ دی تو ہمیں پسپائی اختیار کرنا پڑے گی : یوکرینی صدر

یوکرین کے پاس دفاعی نظام نہیں : صدر زیلنسکی

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔

ایک اخبار کو ایک انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ اگر امریکہ نے تعاون نہ کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یوکرین دفاع سے محروم رہ جائے گا۔

یوکرین کے پاس پیٹرایٹ میزائل نہیں ہوں گے، الیکٹرانک جامنگ کے آلات نہیں ہوں گے، 155 ملی میٹر آرٹیلری گولے نہیں ہوں گے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ اس صورت میں فوج واپس لوٹ آئے گی، قدم بہ قدم پسپائی اختیار کر لے گی۔

banner

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کے پاس دفاعی نظام نہیں، وہ یہ نظام بنا رہا ہے اور اسکے پاس میزائلوں کی بھی شدید کمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج پسپائی سے بچنے کی راہ تلاش کررہی ہے، اگر محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو اس صورت میں یوکرین دفاع کیلئے نئی بریگیڈز کو تیار اور مسلح کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024