104
انڈونیشیا میں فوجی اسلحے کے گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
زائد المعیاد اسلحے کے ذخیرے میں آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے سنے گئے، اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی کے باعث قریبی علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی۔
اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے بعد آسمان پر دھواں چھا گیا جسے کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا گیا۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے آگ شہر کے باہر گولہ بارود رکھے جانے والےگودام میں لگی، گودام میں آگ لگنے سےجانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ گودام کے اس حصے سے شروع ہوئی جہاں پرانا ناقابل استعمال گولہ بارود رکھا ہوا تھا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
