40
جاپان نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کی مدد کے لیے قائم ایجنسی ‘ اونروا’ کے ماہ جنوری سے معطل کردہ فنڈز کو بحال کر دے گا۔
وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے کہا کہ یہ رقم تقریباً 354 ملین ڈالر کی بنتی ہے۔ جو جلد ہی جاری کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ جاپان ‘اونرا ‘ کا چھٹا بڑا ڈونر ملک ہے۔
جاپان بھی ان 16 ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے اسرائیلی الزامات کے بعد ‘ اونروا ‘ کے لیے اپنی فنڈنگ معطل کر دی تھی۔ یہ مجموعی طور پر 450 ملین ڈالر کی فنڈنگ تھی۔ جو معطل کی گئی تھی۔