Saturday, October 19, 2024, 10:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن،حکومتی اتحاد نے میدان مار لیا

پاکستان میں سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن،حکومتی اتحاد نے میدان مار لیا

اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ اورنگزیب اور فیصل واڈا بھی کامیاب

by NWMNewsDesk
0 comment

الیکشن کمیشن نے پاکستان کے ایوان بالا کی 30 خالی سیٹوں پر ہونے والے الیکشن کے نتائج جاری کردیئے ہیں

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے 222 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل انصر محمود نے 81 ووٹ حاصل کیے۔

اسلام آباد سے ہی جنرل نشست پر مسلم لیگ(ن) کے ہی رانا محمود الحسن نے 224 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن نےمیدان مارلیا، ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی 2، 2 اور اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست پر لیگی امیدوار کامیاب ہوگئے۔

banner

پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے 10 مسلم لیگ ن اور 2 نشستیں سنی اتحاد کونسل کے نام رہیں۔

ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر وزیرخزانہ محمداورنگزیب 128 ووٹ اور مصدق ملک 121ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد 106ووٹ حاصل کر سکیں ایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔

خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان نے 125 اور بشری انجم بٹ نے 123ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ۔سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید 102ووٹ حاصل کرسکیں، 6 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ اقلیتی نشست پر خلیل طاہر سندھو کامیاب قرار پائے ، انہوں نے 253 ووٹ حاصل کیے ۔

سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق صرف 99 ووٹ حاصل کر سکےاور 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

الیکشن کمیشن بلوچستان اورپنجاب کی خالی نشستوں پر 18 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر چکا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024