Thursday, September 19, 2024, 12:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے: امریکی صدر

اسرائیل نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے: امریکی صدر

غزہ میں غیرملکی این جی او کے لیے کام کرنے والے 7 امدادی کارکنان اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

صدر بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایک ہسپانوی امریکی شخصیت شیف ہوزے آندرے کی امدادی تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن کے ملازموں پر حملہ کرنا انتہائی ظالمانہ فعل ہے۔

banner

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ میں غیرملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن کے لیے کام کرنے والے 7 امدادی کارکنان اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جن میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، پولینڈ اور فلسطین کی شہریت رکھنے والے کارکنان شامل تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024