ہالی وڈ میں پاور کپل کے طور پر جائے جانے والے اداکار بین ایفلیک اور ان کی اہلیہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی سے لاس اینجلس میں واقع اُن کا عالیشان گھر خرید لیا ہے۔
مذکورہ گھر کی مالیت چھ کروڑ ڈالرز سے زیادہ یعنی پانچ ارب بھارتی روپے ہے۔
38 ہزار اسکوائرر فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس گھر میں 12 کمروں اور 24 باتھ روم کے ساتھ ساتھ انڈور پکل بال کورٹ، سیلون، جمنازیم، باکسنگ رنگ اور اسپا کی سہولت کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔
اس گھر میں ایک آؤٹ ڈور کچن کے ساتھ ساتھ ایک بڑا لان بھی موجود ہے جس میں مہمانوں کی خاطر تواضع کی جا سکتی ہے جب کہ گیراج میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 90 گاڑیوں کی بیک وقت پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔
بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے گزشتہ سال جون میں اسے اس گھر کی ڈیل فائنل کی تھی اور امکان ہے کہ جلد اس میں شفٹ ہو جائیں گے۔
