Thursday, November 21, 2024, 12:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی ولی عہد سے اسپین کے وزیر اعظم کی ملاقات، تعاون کے امکانات کا جائزہ

سعودی ولی عہد سے اسپین کے وزیر اعظم کی ملاقات، تعاون کے امکانات کا جائزہ

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ میں اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے لیے السلام پیلس پہنچنے پر اسپین کے وزیر اعظم کا سرکاری خیر مقدم کیا گیا۔

بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ہسپانوی وزیر اعظم نے باضابطہ مذاکرات کیے۔

سعودی ولی عہد اور سپین کے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

banner

بات چیت غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کے واقعات، غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو روکنے، عالمی اور انسانی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر مرکوز رہی۔

دونوں رہنماوں نے اسرائیلی جارحیت کے سکیورٹی اور انسانی اثرات سے نمٹنے کے طریقوں، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حالیہ قراردادوں کے مطابق امن عمل کو آگے بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عرب امن اقدام پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد بحران کا ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنا اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی سمیت کئی وزرا اور سپین کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024