Saturday, February 14, 2026, 3:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنےکی دھمکی

بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنےکی دھمکی

ہاتھیوں کی ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی سے مقامی لوگوں کی غربت میں ہی اضافہ ہوگا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دے دی۔

جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی لگانے کے خدشے کے بعد افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دی۔

جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوٹسوانا کے صدر موکویٹسی ماسیسی نےکہا کہ ٹرافی ہنٹنگ ہاتھیوں کی تعداد کو ایک حد میں رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور اس پر پابندی لگانے سے صرف مقامی لوگوں کی غربت میں ہی اضافہ ہوگا۔

جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی کے اشارے کے بعد بوٹسوانا کے صدر نے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ جرمنی کو بھی تحفے میں ہاتھی بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہاتھیوں کے درمیان رہنا کیسا ہے۔

banner

بوٹسوانا کے صدر نے کہا کہ برلن (جرمن دارلحکومت) میں بیٹھ کر بوٹسوانا کے معاملات سے متعلق بات کرنا آسان ہے، ہم دنیا کے لیے ان جانوروں کی حفاظت کی قیمت چکا رہے ہیں اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ ہاتھیوں کے ریوڑ گھروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور فصلیں بھی برباد کررہے ہیں جس سے شہریوں کا نقصان ہورہا ہے

خیال رہےکہ دنیا میں ہاتھیوں کی کل تعداد کا ایک تہائی بوٹسوانا میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے، جبکہ بوٹسوانا پہلے ہی دیگر ممالک یعنی انگولا کو 8 ہزار جب کہ موزمبیق کو 500 ہاتھی بھیج چکا ہے اور ہاتھیوں کا تحفہ اب جرمنی کو بھی دینا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024