109
سکھ حریت پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے بیرون ملک مقیم سکھ شہریوں پر بھارتی قاتلانہ حملوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم سکھ رہنماؤں پر حملوں میں کوئی تھرڈ پارٹی نہیں بلکہ ‘را’ براہ راست ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ پنو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اجازت کے بغیر سکھ رہنماؤں پر حملے نہیں ہوسکتے۔
گرپتونت سنگھ پنو نےکہا کہ سکھ بھارتی پنجاب کو پرامن طور پر بھارت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں، اس لیے مودی حکومت انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔۔
ان کا کہنا تھا کہ خالصتان کی تحریک مقبول تحریک ہے، اگر مقبول نہ ہوتی تو مودی ہمیں نشانہ نہ بناتا۔
