Sunday, April 20, 2025, 10:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ، ایران کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ، ایران کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

ایران کے ساتھ پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں : اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی فوجی سربراہ جنرل حمد حسین بغیری نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

جنرل حمد حسین بغیری کا کہنا تھا کہ سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی سے قبل امریکہ کو تمام تر معاملے سے دور رہنے کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف محمد جمشیدی نے واضح کیا کہ انہوں نے امریکہ کو اسرائیل کے جال میں نہ پھنسنے کا پیغام بھجوادیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ امریکہ اس تمام تر معاملے سے دور رہے تاکہ وہ کسی طرح متاثر نہ ہو ۔

banner

7 اپریل کو ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ شام میں اس کے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی ریاست کے سفارت خانے اب محفوظ نہیں ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ 1 اپریل کو اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024