Saturday, October 19, 2024, 4:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی پارلیمنٹ میں امیگریشن اور سیاہ پناہ کے قوانین سخت کرنیکی اصلاحات منظور

یورپی پارلیمنٹ میں امیگریشن اور سیاہ پناہ کے قوانین سخت کرنیکی اصلاحات منظور

ان اصلاحات کو ڈبلن ریگولیشن کا نام دیا جائے گا اور رکن ممالک کے درمیان معاہدہ طے پائے گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظور کرلیں۔

ان اصلاحات کو ڈبلن ریگولیشن کا نام دیا جائے گا اور رکن ممالک کے درمیان معاہدہ طے پائے گا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان اسائلم اینڈ مائیگریشن معاہدہ آئندہ 2 سال میں نافذ العمل ہوگا۔

نئے قوانین کے تحت یورپی ممالک اپنی سرحدوں میں آنے والے پناہ گزینوں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔

banner

27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کی جانب سے تارکین وطن کی پناہ کی درخواستوں کو 12 ہفتوں میں نمٹایا جائے گا۔

درخواستیں مسترد ہونے پر تارکین وطن کو فوراً ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت یورپی یونین میں شامل ممالک پناہ گزینوں کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھائیں گے۔

یورپی پارلیمنٹ کی صدر Roberta Metsola نے کہا کہ ہم نے ٹھوس قانونی فریم ورک تیار کیا ہے تاکہ یورپی یونین میں سیاسی پناہ اور امیگریشن کے معاملات طے کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک پر 10 سال سے زائد عرصے سے کام کیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ جون میں یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات ہورہے ہیں اور ان انتخابات میں پناہ گزینوں کا موضوع اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024