Saturday, October 19, 2024, 5:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بارہ ارب ڈالر کی خرد برد میں ارب پتی خاتون کو سزائے موت

بارہ ارب ڈالر کی خرد برد میں ارب پتی خاتون کو سزائے موت

مجموعی طور پر اس کیس میں 86 افراد پر مقدمہ چلایا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ویتنام کی ایک عدالت نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ٹرونگ مائی لین کو 12 ارب ڈالر کے فراڈ کیس میں ملوث ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی ہے۔

جب کہ عدالت نے ٹرونگ مائی لین کو دو دیگر الزامات میں 20 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

ٹرونگ مائی لین پر بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی اور رشوت کی پیشکش کے الزامات ہیں۔

عدالت نے ویتنامی خاتون پر 674 ٹریلین ڈونگ (27 بلین ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

banner

مجموعی طور پر اس کیس میں 86 افراد پر مقدمہ چلایا گیا، جن میں لین کے شوہر ہانگ کانگ کے تاجر ایرک چو اور اس کی بھانجی VTP کے سی ای او ٹرونگ ہیو وان شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے معائنہ اور نگرانی کے یونٹ کے سابق سربراہ ڈو تھی ہان کو 5.2 ملین ڈالر کی رشوت وصول کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سائگون کمرشل بینک کے تین سابق ایگزیکٹوز کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

شوہر کو 9 سال قید
مقامی میڈیا کے مطابق لین کے شوہر کو بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جب کہ اس کی بھانجی کو اثاثوں میں غبن کا جرم ثابت ہونے پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

67 سالہ ارب پتی کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب اسے 2022ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسے سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے اور بینک قرض دینے کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024