Saturday, November 23, 2024, 10:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حکومت پاکستان نے زینبیون بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

حکومت پاکستان نے زینبیون بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

وزارتِ داخلہ نے مذکورہ تنظیم کو ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومتِ پاکستان نے ‘زینبیون بریگیڈ’ نامی عسکریت پسند تنظیم کو کالعدم قرار دے یا ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے زینبیون بریگیڈ پر پابندی کا نوٹی فکیشن 11 اپریل کو منظر عام پر آیا ہے۔ تاہم نوٹی فکیشن کے اس کے اجرا کی تاریخ 29 مارچ درج ہے

اس تنظیم پر ایران کی ایما پر پاکستان کے شیعہ نوجوانوں کو شام کی خانہ جنگی میں دھکیلنے کا الزام ہے۔

banner

زینیبیون بریگیڈ پر پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے مذکورہ تنظیم کو ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ‘زینبیون بریگیڈ’ پر پاپندی کی سفارشات 2022 کے اواخر میں موصول ہوئی تھیں۔

زینبیون بریگیڈ کو امریکی ٹریژری نے جنوری 2019 میں اپنی مالیاتی بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024