سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر ایران کبھی حملہ نہ کرتا۔
امریکی ریاست پنسلوانیا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا اسرائیل پر حملہ اس لیے ہوا کیونکہ موجودہ حکومت نے بڑی کمزوری کا مظاہرہ کیا، اس معاملے میں موجودہ حکومت نے جو کمزوری دکھائی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہو سکتے ہیں۔