اردن، عراق اور لبنان نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے دوران بند کی گئی اپنی فضائی حدود کو کھول دیا ہے۔
اتوار کو تینوں ممالک نے اپنی فضائی حدود کھولنے کے حوالے سے بیانات جاری کیے جو ہفتے کی رات بند کی گئی تھی۔
اردنی محکمہ شہری ہوا بازی نے خطے میں کشیدگی کے باعث چند گھنٹے بند رکھنے کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اردن کے محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ ہیثم مستو نے کہا ہے کہ ’فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق 11 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے والے ادارے کی سفارش پر خطے کے حالات معمول پر آتے ہی ہم نے فضائی حدود کھول دی ہیں۔‘
قبل ازیں اردن سمیت متعدد ملکوں نے ایران، اسرائیل کشیدگی کے باعث اور شہری ہوا بازی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔