Saturday, September 21, 2024, 4:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ

دنیا کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ

امریکہ کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن 4 منٹ 28 سیکنڈ تک جاری رہا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں سال کا پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔

سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکہ کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوا۔

سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو میں پاکستان کے وقت کے مطابق 8 اپریل کو رات 8 بج کر 42 منٹ پر ہوا۔

رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج کو پہنچ گیا۔

banner

سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا گیا۔

سورج گرہن یورپ کے مغربی حصے میں بھی دیکھا گیا۔

مکمل سورج گرہن جنوبی امریکی ممالک میں دیکھا گیا۔

جہاں لوگوں نے “مکمل سورج گرہن” کا مشاہدہ کیا وہیں بعض مقامات پر جزوی سورج گرہن دیکھا گیا۔

چاند کے دنیا اور سورج کے بیچ آنے کے ساتھ دکھنے والے سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے مکمل گرہن ہونے والے علاقوں کا رخ کیا۔

جب چاند گرہن شروع ہوا تو جزوی گرہن ہلال کی شکل اختیار کرنے لگا۔چاند نے سورج کے چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا اور سورج نے چاند کے گرد روشنی کا ایک حلقہ بنا دیا۔ جیسے ہی چاند نے اپنی حرکت جاری رکھی، اس کے کنارے سے ایک ہی روشن دھبہ نمودار ہوا، جس کے نتیجے میں بننے والی شبیہ کو “ڈائمنڈ رِنگ” کہا جاتا ہے۔

اس سے قبل جنوبی امریکا میں 1918 یعنی 106 برس قبل مکمل سورج گرہن دیکھا گیا تھا اور اگلی مرتبہ ایسا ہونے کا امکان 2079 سے پہلے نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024