Friday, October 18, 2024, 12:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » “پاناما اسکینڈل” سے جڑے 27 افراد کیخلاف پاناما کی عدالت میں کیس کی سماعت

“پاناما اسکینڈل” سے جڑے 27 افراد کیخلاف پاناما کی عدالت میں کیس کی سماعت

الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 12 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا بھر کے کئی ملکوں میں حکومتوں کو ہلا دینے والے ٹیکس چوری سے متعلق 2016 کے “پاناما پیپرز اسکینڈل” سے جڑے 27 افراد کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات پر پاناما کی فوجداری عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

پاناما میں منی لانڈرنگ الزامات پر موزیک فونسیکا لا فرم کے مالکان، وکلا اور ملازمین سمیت 27 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے، الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 12 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

موزیک فونسیکا کمپنی سے افشا ہونے والی 1 کروڑ 10 لاکھ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا کے متعدد دولت مندوں کے اثاثے آف شور کمپنیوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

پاناما پیپرز میں دنیا بھر کے ارب پتی، سیاست دانوں اور یہاں تک کہ کھیلوں کے ستاروں سمیت با اثر شخصیات کے راز آشکار کیے گئے تھے۔

banner

پاناما لیکس کے بعد آئس لینڈ کے وزیر اعظم سگمنڈور ڈیوڈ گنلاگسن اپنے خاندان کے آف شور اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو دستاویزات میں ملوث ہونے کے بعد عہدے سے تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ارجنٹینا اور یوکرین کے رہنماؤں، چینی سیاست دانوں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت دیگر لوگوں کو جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024