100
مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔
حماس سربراہ کی پوتی ملاک ہنیہ عید کے روز ہونے والے اسرائیل حملے میں زخمی ہوگئی تھی۔
اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
اسرائیلی جہازوں نے عید کے روز شمال مغربی غزہ کے شاتی مہاجر کیمپ میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔
اسماعیل ہنیہ کو اُس وقت بیٹوں اور پوتوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے پوتا اور پوتی ہلاک ہوچکے ہیں۔
