Saturday, September 21, 2024, 7:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی کو حادثہ، 6 ہلاک

بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی کو حادثہ، 6 ہلاک

بھارتی فوج کا ریسکیو آپریشن، 12 لوگوں کو بچا لیا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے شہر سری نگر کے گنڈبل علاقے میں دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی۔ افسوسناک حادثے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 لوگوں کو بچا لیا گیا۔

کشتی بٹوارہ جا رہی تھی جس میں بچے اور مقامی لوگ سوار تھے، لیکن بی بی کینٹ آرمی ہیڈ کوارٹر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی ٹیم کو ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ میرین کمانڈو (MARCOS) ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

banner

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کے باعث جہلم سمیت تمام دریا اور ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں سے دریاؤں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024