Saturday, October 19, 2024, 6:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلین وزیراعظم کی چاقو حملے کے زخمی پاکستانی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش

آسٹریلین وزیراعظم کی چاقو حملے کے زخمی پاکستانی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش

محمد طحہٰ نے مجرم جوئل کاؤچی کا سامنا کیا جو غیر معمولی جرات کا اظہار ہے : انتھونی البانیس

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیس نے چاقو حملے کے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش کر دی۔

ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم انتھونی البانیس نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی جنکشن کے چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزا دیا جائے گا۔

وزیر اعظم البانیس کا کہنا تھا کہ محمد طحہٰ وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے ہفتے کے روز مجرم جوئل کاؤچی کا سامنا کیا جو غیر معمولی جرات کا اظہار ہے۔

انتھونی البانیس کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں افراد نے ان آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت کے لیے خود کو خطرے میں ڈالا جنہیں وہ خود نہیں جانتے تھے، یہ اس قسم کی ہمت ہے جس کا ہم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

banner

یاد رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کے علاقےBondi جنکشن میں ایک شخص نے چاقو حملے میں پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر جاں بحق سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا تھا جبکہ حملے میں سکیورٹی گارڈ محمد طحہٰ زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024