109
سرکس میں کرتب دکھانے والے ہاتھی کے دل میں شہر گھومنے کی سمائی تو وہ وہاں سے فرار ہو کر سڑکوں پر مٹر گشت کرنے لگا۔
امریکی ریاست مونٹانا میں سدھائے ہوئے ہاتھی نے سرکس میں کرتب دکھانے کے بجائے خود شہر کی سیر وتفریح کی ٹھانی اور اس کے لیے وہ سرکس سے فرار ہو کر بیچ شہر میں آگیا۔
ہاتھی سرکس سے کیا فرار ہوا سرکس والوں کی تو دوڑیں لگ گئیں جب کہ شہری اپنے درمیان سڑک پر ہاتھی کو گھومتا دیکھ کر حیران ہوتے رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ہاتھی ایک مصروف شاہراہ پر چہل قدمی کرتا ہوا گاڑیوں کے قریب سے گزرتا ہے لیکن کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچاتا جب کہ اس کا ٹرینر پریشانی کے عالم میں ہاتھ میں چھڑی تھامے اس کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا ہے۔
